
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی تین بہنیں اور پی ٹی آئی کارکن کوٹ لکھپت تھانے میں بند اور گھر والد دنیا سے گزر گئے.
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 3 بہنیں، کومل حامد، ثروت ابراز، طیبہ ابراز جنہیں ڈی ایچ اے تھانہ سے کوٹ لکھپت تھانہ منتقل کیا گیا ہے انکے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1656784323427676160
حماداظہر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بے خبر رکھا گیا ہے اور انہیں خبر تک نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اس سے قبل حماداظہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دیرینہ سپورٹر میجر (ر) ساجد بخاری صاحب کے گھر ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ پڑا اور وہ اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1656613652986748929
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhaishhash.jpg