
تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے عدالت کے سامنے شیخ رشید کی موجودگی میں دوران سماعت شکایت لگادی
اشفاق وڑائچ نے عدالت کے سامنے جذباتی گفتگو کرتے کہا کہ " میں روزے میں ہوں وضو میں بھی ہوں حلفاً کہتا ہوں منشیات فروش نہیں ، شیخ صاحب بار بار میڈیا پر آکر کہتے ہیں میں منشیات فروش ہوں " ۔
ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ " میں نے آج تک سگریٹ نہیں پیا شیخ صاحب کے ان الفاظ سے میری ہتک عزت ہوئی بچے مجھ سے پوچھتے ہیں پاپا آپ منشیات فروش ہیں " ۔
جس پر شیخ رشید نے ایس ایچ او کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ " میں بھی روزے سے ہوں میرا سامان میرا ٹیلی فون انہوں نے نہیں دیا "
عدالت نے اس پر کہا کہ آئی جی ہو سپاہی ہو یا کوئی بھی ہو عزت قابل احترام ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1643857801654030336
عدالت نے ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریری لکھ کر دیں جو بھی ہوا قانوں خود دیکھ لے گا۔
جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ میں تحریری بھی لکھ کر دوں گا ویڈیو بھی دوں گا ۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ شیخ صاحب آئندہ ایسی بات نہیں کریں گے ؟ جس پر شیخ رشید نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ میں آئندہ ایسی بات نہیں کروں گا ۔
اس پر ایس ایچ او نے کہا کہ اور جو پہلے کی ہے اس پر معذرت کریں گے ؟ جس پر شیخ رشید نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے جو ہو گیا سو ہو گیا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shskahahsishshassdsd.jpg