
ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کی جانب سے توشہ خانہ اسکینڈل کی تصدیق سامنے آنے پربیرسٹر حسان نیازی نے کامران شاہد کو کرارا جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے میزبان کامران شاہد نے عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر توشہ خانہ کے ایک نئے اسکینڈل کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ دی جس پر نجی ٹی وی چینل نے اس معاملے کو ہیڈ لائنز اسٹوری بنادیا، ہیڈ لائنز میں بتایا گیا کہ کامران شاہد کی اس خبر کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑنے بھی کردی ہے۔
سینئر صحافی و میزبان کامران شاہد نے ان ہیڈلائنز کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ"توشہ خان یا نو توشہ خانہ، دنیا نیوز ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1603851245495717909
عمران خان کے فوکل پرسن اور انسانی حقوق کے رہنما بیرسٹر حسان نیازی نے کامران شاہد کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کامران بھائی کی تصدیق بھی ن لیگ والےہی کرتے ہیں،خیر جب پرویز مشرف کی سزائے موت اور جنرل باجوہ کے اثاثوں کی بات آئی ہے تو یہ سب پچھلی صفوں میں ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1604135455158673409