توشہ خانہ ریفرنس میں سزامعطلی:سسٹم اپنا کھیل کھیل گیا،احتشام کیانی

conviath22134.jpg



اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب کیس میں سزا معطل کر دی گئئ ہے۔

صحافی احتشام کیانی کے مطابق سسٹم ایک بار پھر کھیل کھیل گیا اور جج، وکیل سب بے بس رہ گئے۔

مختلف صحافیوں کے مطابق معاملہ عمران خان کی سزا کالعدم ہونے کی طرف جارہا تھا مگر سزا معطل کردی گئی، اب سزا کالعدم ہونے کی پٹیشن دیر سے سنی جائیں گی اور فیصلہ آنے سے میں ایک سال سے زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔

اس حوالے سے صحافی مریم نواز کے کیس کا حوالہ بھی دیتے ہیں جنہیں 2018 میں سزا ہوئی لیکن سزائیں 2022 میں کالعدم ہوئیں،

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طے کر لیا تھا کہ عمران خان کی سزا یا سزا کا فیصلہ معطلی کی درخواست کی بجائے سائفر اور توشہ خانہ کیسز کی مرکزی اپیلیں سن کر فیصلہ کرینگے۔
https://twitter.com/x/status/1774758141151924580
انکے مطابق اب دونوں مقدمات کے ٹرائل کس طرح ہوئے اور سائفر اپیل میں کارروائی جس طرف جا رہی ہے سب کے سامنے تھا. سائفر اور توشہ خانہ دونوں مقدمات میں سزا کالعدم ہو جانا کسی طور قابلِ قبول نہیں ہو گا۔

احتشام کیانی کا کہنا تھا کہ بظاہر اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے توشہ خانہ مرکزی اپیل کی شنوائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مقابلتاً چھوٹی قربانی دینے کا فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اس کیس میں سزا معطل کر دی جائے لیکن اپیلیں ابھی سماعت کیلئے مقرر نہ کی جائیں