تمام تر تحفظات کے باوجود جس کو جو مینڈیٹ ملا اسے تسلیم کرتے ہیں،حافظ نعیم

hafiz11n1n1.jpg


جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجود جس کو جو مینڈیٹ ملا ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجود جس کا جو جنرل مینڈیٹ ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں مگر جماعت اسلامی اگر ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آگئی ہے تو آپ نمبرز کو آگے پیچھے کرکے اس کا سائز کم کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ساری باتیں کی ہیں، سعید غنی نے یقین دہانی کروائی ہےکہ معاملات کے حل کیلئے جہاں بھی یہ کردار ادا کرسکے ضرور کریں گے،میں ان سے امید رکھتا ہوں کہ ایسا ہی ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ہمارے جو بھی تحفظات تھے وہ ہم نے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے دوستوں کو بتادیئے ہیں،مجھے امید ہے کہ سعید غنی بھائی اور ان کی پوری ٹیم اس معاملےکو دیکھے گی اور مسائل حل ہوں گے، ہم اس کا انتظار کریں گے اورجب مسائل حل ہوں گے تو بات چیت آگے بڑھے گی۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں امن، استحکام اور خوشحالی لائے گی۔حکمرانوں نے ملک کو معاشی ہی نہیں سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے بھی دیوالیہ کر دیا، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آئندہ سو سال بھی اقتدار میں رہیں تو بہتری نہیں آئے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جماعت اسلامی کا اب امتحان ہے کہ وہ پی پارٹی کے ساتھ مل کر اپنا منہ کالا کرواتی ہے یا تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اپنے دامن پر پڑے پرانے دھبوں کو مٹاتی ہے؟
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)

جماعت اسلامی کا اب امتحان ہے کہ وہ پی پارٹی کے ساتھ مل کر اپنا منہ کالا کرواتی ہے یا تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اپنے دامن پر پڑے پرانے دھبوں کو مٹاتی ہے؟
کرا لیا کالا پہلے ھی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt maulvi goes to the highest bidder. 😜 Aakhir funds bhi toh lene so iskay liye corruption par mou band karna toh banta hai.
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
DHANDLI BAJAMAAT HO V HAI, IS LE A JAMAAT K MAYOR ZARORI HAI !!! HAFIZ
 
Last edited: