
شائقین کرکٹ کی کم تعداد کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیڈیم میں انٹری مفت کر دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پر شائقین کرکٹ کی کم تعداد کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں انٹری مفت کر دی جائے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شائقین کی انتہائی کم تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جس کے باعث انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ کے دوران شائقین کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حاضری کم ہونے پر انتظامیہ نے سٹینڈز بھرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت محسوس کی اور اس کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شائقین کرکٹ کی کمی کی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کی طرف سے اقدامات کرنے اور میچ دیکھنے والوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے شائقین کی کم تعداد کے باعث اولڈ ہومز، یتیم خانوں اور تعلیمی اداروں سے رابطہ کیا گیا اور انہیں دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی ہے تاکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کو بھرا جا سکے جبکہ پی سی بی کی طرف سے سکول کے بچوں کو بھی سٹینڈز بھرنے کیلئے مدعو کیا جاتا ہے، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں انٹری مفت کر دی جائے۔
اس سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں 2 وی آئی پی انکلوژرز کے علاوہ کراچی کے شہریوں کیلئے تمام سٹینڈز میں مفت داخلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pcbndtestplan.jpg