Amal
Chief Minister (5k+ posts)

تلبنہ
تلبنہ جو سے تیار کردہ وہ ڈش ہے جو نبی کریم ﷺ نےپسند فرمائی اور اس کے استعمال کی تاکید فرمائی۔
جو کے طبی فائدے کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔اور ہمارے نبی کریم ﷺ بھی گندم کے مقابلے میں جو کو ذیادہ پسند فرماتے تھے۔ خاص طور پر جو سے تیار کردہ ڈش تلبینہ پسند کرتے تھے۔آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔
نبی کریم ﷺ خود بھی تلبینہ کھانا پسند فرماتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی کھانے کی تاکید فرماتے تھے؛
حضرت عائشہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ اہل خانہ میں سے اگر کوئی بیمار ہوتا تو آپ ﷺ اس کے لیئے تلبینہ تیار کراتے اور مریض کو کھلاتے تھے۔اور فرماتے کہ تلبینہ استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔ اور فرماتے کہ تلبینہ پریشانی اور تھکن کا خاتمہ کرتا ہے۔ایک اور جگہ حضرت عائشہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا تلبینہ دل کا غم ایسے اتارتا جسے تم پانی سے منہ دھو کر اپنا چہرہ غلاظت سے پاک کرتے ہو۔ ایک اور جگہ حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ سے مروی ہے کہ تلبینہ تمھارے پیٹوں کو غلاضت سے پاک کرتا ہے،اور بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔
(تلبینہ کیسے تیار کیا جاتا ہے۔)
2 کھانے کے چمچ خالص جو کا آٹا لے کر ایک پیالی تازہ پانی میں اچھی طرح گھول لیں کہ گھٹلی نہ رہے جائے،پھر ایک پرتن میں 2 پیالی پانی تیز گرم کریں اور اس میں آہستہ آہستہ جو کے آٹا ملا پانی شامل کریں ساتھ ساتھ مسلسل چمچ ہلاتے رہیں، اور مزید 5 منٹ پکائیں، پھر اس میں دو کپ ابلا ہوا دودھ شامل کرکے مکس کرلیں اور شہد ملا کر ناش فر مائیں۔ اور د میں بار بار پیئیں یا چمچ سے کھانئیں۔
میرے طبی نقطہ نظر سے " تلبینہ" السر اور ہر قسم کے بخار کے مریضوں کے لیئے بہترین غذا ہے
Last edited by a moderator: