تقریر اور اس کے بعد

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان نے دلیل کے ساتھ یہ بات سمجھائی کہ معیشت کا بیڑا غرق کرنے میں اس وقت کی دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا حصہ ہے اور جو تباہ حال معیشت اس وقت ہے، اس میں تحریک انصا ف کا کوئی حصہ نہیں۔ اڈہ پلاٹ والی اپنی مشہور تقریر کی طرح عمران خان نے بڑی وضاحت کے ساتھ اپنے نکات قوم کو سمجھائے اور اپنے ووٹرز، ورکرز کو ایک واضح بیانیہ دیا۔ چوبیس ہزار ارب قرضہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا اعلان بھی خوش آئند ہے،اس کمیشن کو جس تیزی سے بنایا جا رہا، اس کے ٹی آو آرز طے ہو رہے ہیں،وہ بھی مثبت پیش رفت ہے۔

احتساب اور کرپشن ختم کرنا عمران خان کے بنیادی نعروں میں سے ایک ہے۔ اپوزیشن کو خواہ یہ نعرے کس قدر ناپسند ہوں، پی ٹی آئی کو بہرحال اس بنیاد پر مینڈیٹ ملا ہے۔ اس ایجنڈے کویہ حکومت پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کو یہ بنیادی بات مگر یاد رکھنا ہوگی کہ ماضی کی حکومتوں کا احتساب کرنا الگ معاملہ ہے اور خود ڈیلیور کرنا الگ بات۔ فیصلہ اسی پر ہوگا کہ عمران خان اور اس کی حکومت نے عوام کے لئے کیا کیا؟صرف پچھلوں کو چور اور لٹیرا کہنے سے بات نہیں بنے گی۔ انہیں زیادہ سے زیادہ اگلے بجٹ تک کی مہلت مل سکے گی۔ پھر ایسی نصف شب کو کی جانے والی پرجوش تقاریر بھی عمران خان کو سہارا نہیں دے پائیں گی۔

P3-Lhr-014.jpg


 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
IF PTI can reduce the current account deficit gradually an dby the end of its 5 year tenure if it can turn it into surplus, that alone will be its bigges success.
 

Back
Top