
تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شامل چار صوبائی وزراء کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر پھوٹ پڑگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں شامل چار صوبائی وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور ہم خیال گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا دوسری جانب ترین گروپ نے ان ارکان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی طور پر متحرک ہوچکے ہیں اور آج لاہور میں مقیم ہیں، اس دورے کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلی عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سروس اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، اس دوران وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکین اور اتحادیوں کی حمایت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اجلاس طلب کیا ہے، تاہم ترین گروپ نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔
ان ارکان نے موقف اختیار کیا کہ عثمان بزدار کی موجودگی میں ایسے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ، عثمان بزدار بطور وزیراعلی پنجاب منظور نہیں ہیں۔
اس معاملے میں اہم پیش رفت یہ سامنے آئی تھی جس میں ترین گروپ میں شامل پنجاب کے چار صوبائی وزراء نے بائیکاٹ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے وزیراعظم کا ساتھ دینے اور ملاقا ت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ان وزراء میں وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر صمصام بخاری، صوبائی وزیر آصف نکئی اور صوبائی وزیر خالد محمود شامل ہیں۔
وزراء کی جانب سے وزیراعظم سے ملاقات کے اعلان کے بعد جہانگیر ترین گروپ نے ان وزراء سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف نکئی اور اختر ملک نے دور وز قبل ملاقات کی تھی مگر وہ کبھی ترین گروپ کا حصہ نہیں رہے، دیگر وزراء بھی ہم خیال گروپ کا حصہ نہیں ہیں، ترین گروپ نے وزیراعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایات پر کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tarii1n1h2h1.jpg