
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی بار بار کوششوں کے باوجود جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔
سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان سے ملنے سے انکار کیا ہے، پچھلے کچھ دنوں میں ملاقات کیلئے بہت سی کوششیں بھی کی گئی ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ اتنی کامیاب حکومت ہے کہ فیصل آباد میں ان کے کل 7 رکن قومی اسمبلی ہیں جن میں سے 5 ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، حکومت کے اتنے کامیاب منصوبے ، کامیاب جوان پروگرام اور صحت کارڈ ہے پھر بھی ان کے لوگ ہمارے پیچھے پھرر ہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جن پانچ اراکین اسمبلی کی میں بات کررہا ہوں ان میں کچھ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق بھی رکھتے ہیں اور یہ سب لوگ صرف اسی لیے عمران خان کی مخالفت کررہے ہیں کہ انہیں مستقبل میں مسلم لیگ ن میں ایڈجسٹمنٹ چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1493622690586202112
اسی پروگرام میں شریک حکومتی نمائندے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر فروری میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد نہیں آتی یا حکومت گھر نہیں جاتی تو مارچ میں میرا اور طلال چوہدری کا ایک پروگرام ہوگا جس میں طلال اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم معافی مانگیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1493621940262961152
انہوں نے مزید کہا کہ طلال چوہدری کو تھوڑی سی شرم ضرور آتی ہوگی جب ان کے علاقے فیصل آباد کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ دیکھتے ہوں گے، یہ چالیس سال اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں مگرا نہوں نے صحت کے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13taladawatareen.jpg