
ترک صدر نے 10 ملکوں کے سفیروں کو 'پرسونا نان گریٹا' قرار دینے کا اعلان کیا ہے، ان سفیروں نے ترکی کے سماجی رہنما عثمان کاوالا کی رہائی کی اپیل کی تھی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق" پرسونا نان گریٹا" ایک سفارتی اصطلاح ہے جس کا مطلب کسی سفارتی عملے کو اپنے ملک سے نکالنے سے قبل اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے ہمارے وزیر خارجہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان 10 ملکوں کے سفارت کاروں کو جلد از جلد ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے، اور انہیں اس دن ضرور یہاں سے جانا ہوگا جس دن وہ ترکی کو نہیں جانتے ہوں گے۔
تاہم طیب رجب اردوگان نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا ہے کہ غیر مناسب اقدام اٹھانے والے سفیروں کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے گا یا نہیں۔
واضح رہے کہ عثمان کاوالا ترکی کے ایک کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما ہیں جو 2017 سے جیل میں ہیں ،ان پر 2013 کے غزی پارک کے مظاہروں کی مالی معاونت کرنے اور 2016 میں آرمی کی جانب سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے اقدام کا حصہ ہونے کا الزامات لگائے گئے ہیں۔
ترکی میں تعینات 10 ملکوں کے سفیروں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں حکومت سے عثمان کاوالا کے خلاف مقدمے کو جلد از جلد نمٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7turkambass.jpg