
مسلم لیگ نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی اور پاکستان میں مقیم ایم این ایز کو بیرون ملک نہ جانے کی ہدایت کردی ہے۔
نجی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کیلئے مسلم لیگ نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ایم این ایز کو نہ صرف 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی بلکہ بیرون ملک سفر سے بھی روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کےدوران ان کی ملک میں غیر موجودگی میں تحریک عدم اعتماد لانے پرغور شروع کردیا ہے جس کی وجہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کےایک رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے وزیراعظم کے دورہ روس کا وقت تجویز کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی کو عدم اعتماد کے نتیجے میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کا بھی خدشہ ہے جو پیپلزپارٹی نہیں چاہتی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے رابطے بڑھادئیے ہیں۔ کچھ ن لیگی رہنما 22 ایم این ایز ساتھ ہونیکا دعویٰ کررہے ہیں تو کچھ 50 سے زائد لیکن جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 90 سے زائد ارکان عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔
اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahi1b1b211.jpg
Last edited: