
اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اپنا حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس پوری تحریک اور ووٹنگ کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے کئے گئے رابطوں پر غور کے بعد فیصلہ کرلیا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہیں گے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے غیر جانبدار رہنے کی صورت میں حکومت کو فائدہ ہو گا جبکہ یہ اپوزیشن اتحاد کیلئے کسی طور دھچکے سے کم نہیں ہوگا۔ کیونکہ اگر اس حکمت عملی کو مان لیا جائے تو اگر اس فیصلہ پر عمل کیا گیا تو عملی طور پر اس کا فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہوگا کیونکہ تحریک کی حما یت میں 172ووٹ لینا متحدہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔
ویسے تو ابھی بھی اپوزیشن کے پاس 162 ووٹ ہیں مگر ایک رکن کے بھی کم ہونے سے اپوزیشن کو فرق ضرور پڑے گا اور اس کا یقیناً فائدہ حکومت کو ہی ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6jigharjanibdar.jpg