
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن عدم اعتماد پیش ہوگی تحریک انصاف کے 50 فیصد لوگ حکومت کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔
سماء نیوز کے پروگرام"لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت ق لیگ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا بھی مسئلہ نہیں ہے، پہلے ہم کہتے تھے کہ تحریک انصاف کے 20 ، 25 ارکان ہمارے ساتھ ہیں ، اب آپ یقین مانیں جس دن عدم اعتماد آئے گی 50 فیصد لوگ ان کےساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔
میاں جاوید لطیف کی جانب سے اس دعو ے پر پروگرام کے میزبان سینئر صحافی ندیم ملک نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں آدھی پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ چھوڑ جائے گی یہ ایک خوش فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں جتنی بھی حکومتی اس ملک میں آئیں کسی کی یہ حالت نہیں تھی کہ پوری کی پوری قوم نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کردی ہو، اس ملک میں جب بھی عام انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی یا اس کی اتحادی جماعت کا کوئی بھی رکن اپنے حلقے میں اس حکومت کی وکالت کرتے ہوئےکس منہ سے جائے گا؟
لیگی رہنما نے کہا کہ میں حقیقت بیان کررہا ہوں ،آپ گلی کوچوں میں نکل جائیں اور خود صورتحال کا جائزہ لے لیں، جس ملک کی حالت یہ ہوجائے کہ قرضہ نہ ملنے کی صورت میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے کا خدشہ ہو ایسے حالات میں حکومت کو کن نظروں سے دیکھا جارہا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-and-jvd-nad.jpg