تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

si11h2ih11.jpg

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ شب ورچوئل جلسے کا انعقاد کیا جس میں کئی عرصے سے روپوش رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تاہم، اس ورچوئل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان بھر میں صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی اچانک بند ہوگئی۔

سوشل میڈیا سروسز کی اس اچانک بندش کے باعث پی ٹی آئی کا ورچوئل ایونٹ دیکھنے کے خواہش مند افراد کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسامہ غازی نے تبصرہ کیا کہ جس نے ورچوئل جلسے کا آیڈیا دیا سب اس کو جینئیس کہہ رہے ہیں افسوس کی بات ہے ، اس سے بڑے جینئیس جس نے انٹرنیٹ بند کرنے کا مشورہ دیا اس کی تعریف نہیں کر رہے جس نے چار چاند لگا دئیے پوری دنیا میں نام ہو گیا پاکستان میں پھر انٹرنیٹ بند، اور جلسہ بھی زیادہ ٹرینڈ کرنے لگا،
https://twitter.com/x/status/1736446083445010741
احتشام نے طنز کیا کہ ایلن مسک اور مارک زگربرگ کی صبح سپریم کورٹ میں پیشی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1736578228226003411
جنید سلیم نے تبصرہ کیا کہ میں شرط ہار گیا ۔ دوست کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا آن لائن جلسہ روکنے کیلئے انٹر نیٹ بند کر دیا جائے گا ، میرا کہنا تھا کہ عالمی سطح پہ بدنامی کا ڈر ہے اسلئے اتنی کم ظرفی کا مظاہرہ نہیں کیا جائےگا۔ حالانکہ ثوب کے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑے جانے کے بعد مجھے شرط سے خود ہی دستبردار ہو جانا چاہیے تھا
https://twitter.com/x/status/1736414716887703719
عمران لالیکا کا کہنا تھا کہ خبر پوری دنیا میں ہے کہ عمران خان کی پارٹی کا جلسہ خراب کرنے کے لئے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1736415546394939593
عدیل حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ! سب پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ بند/سلو کیوں کیا گیا ہے؟ جواب مل رہا ہے، تحریک انصاف کے آن لائن جلسے کے خوف کی وجہ سے کسی کی کانمپیں ٹانگ رہی ہیں! مقصد پورا ہو گیا! جس کو جلسے کے بارے میں نہیں بھی پتہ تھا، یہ کر کے سب کو بتا دیا گیا ہے،پی ٹی آئی والوں کو شکریہ ادا کرنا چاہیے- عدیل حبیب
https://twitter.com/x/status/1736434993545486371
صدیق جان نے کہا کہ انٹرنیٹ سلو کرکے جلسہ روکنے کی حکمت عملی پر جھاڑو پھر گیا
https://twitter.com/x/status/1736456561202004050
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ ورچوئل جلسے میں کون سا سٹیج بنانا ہوتا یا کُرسیاں لگانا پڑتی ہیں۔ آج انٹرنیٹ بند کیا ہے تو کل دوبارہ جلسہ کریں گے۔ کل بند ہوا تو پرسوں کریں گے۔ ہم ایسے ہی انہیں ڈرا ڈرا کر اور دوڑا دوڑا کر شکست دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1736417862548635891

میر محمد علی خان نے کہا کہ یہ کیا بیوقُوفی ہے یار۔ ورچوئل جلسہ ہورہا ہے تو ہونے دیں۔ انٹرنیٹ کیوں سلو کردیا ہے یار۔ ورچوئل جلسے سے کونسا امن خراب ہوگا۔ ایسی چیزیں کر کر کے خواہ مخواہ لوگوں کی ضد بڑھا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1736412764183101665
جلسہ ختم ہونے کے بعد علی محمدخان نے طنز کیا کہ جلسہ ختم ہوگیا ہے اب کوئی خطرے کی بات نہیں انٹرنیٹ کھول دیں۔
https://twitter.com/x/status/1736486437846237242
محمد عمیر نے کہا کہ بطور قوم ہمیں جس کام سے روکا جائے وہ ہم ضرور کرتے ہیں۔انٹرنیٹ سلو کرنے کا مشورہ بحر حال جس کا بھی تھا اس نے ورچوئل جلسہ نہ دیکھنے والوں کو بھی دیکھنے پر مجبور کیا۔
https://twitter.com/x/status/1736637170029564032
وقار نے تبصرہ کیا کہ تحریک انصاف جلسے جلوس، دھرنے کرتی تومخالفین سے یہ جملہ ضرور سننے کو ملتا کہ سڑکیں بند کر کے تحریک انصاف معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔آج تحریک انصاف نے virtual جلسہ کر کے پاکستان کا انٹرنیٹ بند کرایا،لاکھوں افراد کا روزگار متاثر کیا
https://twitter.com/x/status/1736454560124993773
لالہ مرتضیٰ نے کہا کہ پہلے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑنا پڑتا تھا ، کارکنوں کو پکڑنا پڑتا تھا ،گھروں پر چھاپے مارنے پڑتے تھے ،گاڑیاں توڑنی پڑتی تھی،اب انٹرنیٹ پر غصّہ نکالا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1736588543328223428
آصف نے کہا کہ آن لائن جلسہ کی اجازت نہ لینے ٹیوٹر پہ دفعہ 144 کی خلاف کرنے اور لاوڈ اسپیکر کے استمال پہ ایلون مسک پہ تھانہ گجومتہ میں مقدمہ درج ۔۔پنجاب پولیس کے گرفتاری کے لیے چھاپے ۔۔ڈی سی لاہور کا تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ نظر بندی کا حکم
https://twitter.com/x/status/1736626003911549367
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ انٹرنیٹ پر سے 144 اور 3 ایم پی او اب ختم کر دیں جلسہ ختم ہو گیا اور لوگوں کو آ پکی اوقات بھی پتہ چل گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1736489082501374314
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں نہ رہے اس کے لئے غیر پاکستانی جایدادیں رکھنے والوں کی فرمایشیں پوری کرتے کرتے پاکستان کا اتنا نقصان کرنا ہے کہ پاکستان بھی نہ رہے کوئ غم نہیں ۔ شہباز شریف نے آتے ہی ہر ایک سیٹ پر بٹھانے کو فوج کی اجازت کا جو قانون پاس کیا تھا انٹرنیٹ پر ان کا مقرر کردہ انٹر نیٹ بند کرے تو تحقیقات کون کرے گا؟ اور یہاں پر ڈے اتنی چولیں ماری جاتی ہیں پاکستان اتنی تحقیقات کرانے کو دو چار اور ملکوں سے لوگ بھرتی کرے پڑیں گے
 

Back
Top