
اپنے ویڈیو لاگ میں کامران خان نے کہا کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ عمران خان کے اقتدارعلیحدگی کے 100 روز بعد آج عمران خان اقتدار واپسی سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 کروڑ والے صوبے میں تحریک انصاف اور ق لیگ کی حکومت قائم ہوچکی ہے۔ پرویز الٰہی حلف اٹھاچکےہیں۔خیبرپختونخوا میں پہلے ہی تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کا مقبول ترین سیاسی لیڈر ہے، اب فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ مرکز میں شہباز، زرداری حکومت کب تک قائم رکھنی ہے۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ شہباز زرداری حکومت کی اب سکت نہیں ہے کہ وہ جب تک چاہے اقتدار میں رہے۔ آج کا پاکستان تاریخ کے خطرناک ترین معاشی بحران سے نجات مانگ رہا ہے اور اسکے لئے سیاسی جنگ وجدل سے نجات درکارہے۔
https://twitter.com/x/status/1552199357054738432
انکے مطابق اولین ترجیح ملک کو معاشی گرداب سے نکالنا ہے ہزار فیصد ضروری آئی ایم ایف پروگرام بحالی ہے ۔معاشی ماہرین پر مشمل نگران حکومت فوری درکار ہے اس دوران عمران خان الیکشن تیاری کریں زبردست معاشی اور موثر ٹیم تشکیل دیں۔
ایک اور کلپ میں کامران خان کا کہنا تھا کہ اب سے گیم چینج ہوگیا ہے، رات 12 بجے سے پنجاب سے خیبرپختونخوا تک عمران خان کی حکومت ہوگی اور پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ہوں گے تو ایک تجربہ کار وزیراعلیٰ ہوں گے جو گورننس معاملات کو دوسروں سے زیادہ جانتےہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1551989508819795973
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrn1h11h1.jpg