
سلیم بخاری عمران خان کی حمایت پر شرمندہ۔۔ سلیم بخاری نے کب تحریک انصاف کی حمایت کی؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال
ممتاز تجزیہ کار سلیم بخاری نے گذشتہ عام انتخابات میں عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو سچ سمجھنے اور اس کی حمایت کرنے کو اپنا جرم قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
سلیم بخاری نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے اقرار کر رہا ہوں کہ ہم سے عمران خان کی حمایت کا جو جرم سرزد ہوا تھا ہم اسے قبول کرتے ہوئے خود کو قصور وار قرار دیتے ہیں اور اس پر میں اور یہاں بیٹھے سب میڈیا پرسنز شرمندہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ہم جن پتھروں کے بڑے بڑے بت بنا رہے ہیں، ان کو زباں ملے گی تو میڈیا پر ہی برس پڑیں گے ،جس احسان فراموشی کا مظاہرہ انہوں نے کیا ہے انہیں اس کی بھاری قیمت دینی پڑے گی ۔
https://twitter.com/x/status/1459590950897000453
سلیم بخاری کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ سلیم بخاری کب تحریک انصاف کے حامی تھے؟ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے، ہم نے انہیں صرف عمران خان پر تنقید کرتے اور گولہ باری کرتے دیکھا ہے۔
ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ دوسرا میڈیا نے کہا کہ سلیم بخاری جھوٹی معلومات پھیلارہے ہیں، اس نے حوالہ دیا کہ سلیم بخاری تو یہ سمجھتے تھے کہ عمران خان کبھی اقتدار میں نہیں آسکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1459605178714398726
ثاقب بشیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کو معافی نہیں بلکہ ہواوں کے رخ بدلنے کے ساتھ رخ بدلنا کہتے ہیں کیونکہ ناکامیوں کے حالات تو کافی وقت سے چل رہے ہیں اچانک سب کو کیسے یاد آگیا
https://twitter.com/x/status/1459593643380121605
شمع جونیجو کا کہنا تھا کہ سب ڈُوبتے جہاز سے چھلانگیں لگا کے معافیاں مانگ کے پاک ہونگے اب
https://twitter.com/x/status/1459592603331092482
بلڈی سویلین کا کہنا تھا کہ سلیم بخاری کے سارے پرانے تجزیئے نکال لیئے جائیں اور پھر ان میں سے ایک ایسی ویڈیو/بیان/تجزیہ نکال لیا جائے جہاں اس نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا ھو یہ ضرور ہے کہ دائیں ہاتھ بیٹھا ہوا دوسرے نمبر والا تبدیلی کہ حق میں ضرور بولا ہے
https://twitter.com/x/status/1459605426303950848
اکبر ملک نے کہا کہ سلیم بخاری نے کب حمایت کی ۔ یہ تو پکا پٹواری ہے اس کے سامنے خان کی تعریف تو کر کے دیکھ لو۔
https://twitter.com/x/status/1459602028871786497
حمایت کی بات عمران خان کے کان میں کہی ہو تو پتہ نہی ورنہ ہم نے تو جب سے ہوش سنبھالا ہے اس بندے کو چوروں کا دفاع کرتے ہی دیکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459601505150025733
اس نے کب تبدیلی کے نعرے کی حمایت کی جو معافی مانگ رہا یہ تو پہلے دن سے ہی خلاف ہے
https://twitter.com/x/status/1459599592555696133
کامران زیدی نے شعر لکھا کہ" کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ۔۔۔ہائے اس ذود پشیماں کا پشیماں ہونا"
https://twitter.com/x/status/1459618511664394245