
پنجاب کے 14اضلاع میں 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات نے صوبے کی سیاست کا رُخ ہی تبدیل کر دیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو 15سیٹوں پر کامیابی ملکی جبکہ ن لیگ صرف4 سیٹیں حاصل کر پائی اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
پی ٹی آئی کو ملنے والی اس تاریخی فتح پر صحافیوں نے انتہائی دلچسپ تبصرے کیے ہیں ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو بہت مبارکباد، آج پنجاب واقعی جاگ گیا ھے! عمران خان نے ایک سیاسی شعور پیدا کیا، اور پنجاب کی سیاست کو ھمیشہ کے لئے بدل دیا۔
https://twitter.com/x/status/1548718264049704961
انہوں نے کہا آگے بھی بہت امتحان ھیں، مگر زندگی نام ھی جدوجہد کا ھے، آج کی رات نماز شکر کی رات ھے، کئی فرعون دفن ھو گئے! اللہ کا شکر ھے۔ ظلم اور جبر کی ایک تاریک رات کا خاتمہ ھوا، عمران خان کو، پی ٹی آئی کو، پاکستان کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد! اور ان تمام صحافیوں کو جو ظلم و استبداد کی اس تاریک رات میں ایک پختہ ایمان کے ساتھ کھڑے رھے۔
کامران خان نے کہا عوام بول اٹھے ہیں پاکستان کے عوام کے فیصلے کی آواز یقیننا آپ سن رہے ہیں انہیں عمران خان چاہئے شہباز شریف کابینہ فوری استعفی دے شہباز اس نام نہاد اسمبلی کو تحلیل کریں اور انتخابات کا اعلان کریں حمزہ شہباز اسی وقت اقتدار سے علیحدگی اختیار کر لیں مریم نواز کھل کر شکست تسلیم کرلیں۔
https://twitter.com/x/status/1548694920868814849
انہوں نے مزید کہا بظاہر لگتا ہے تباہ کن مہنگائی عمران خان بیانیہ نواز زرداری 13 جماعتی اتحاد کھا گئی۔
https://twitter.com/x/status/1548664706461827073
حبیب اکرم نے کہا ایک بات تو واضح ہو گئی کہ الیکشن کمیشن اور "وہ" چاہے پوری قوت سے سرگرم ہوں تو بھی عوام کی طاقت سے بڑھ نہیں سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1548769195021766656
سلیم صافی بھی بول اٹھے اور اس جیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن خودمختار ہے اور امید ہے کہ جس طرح نون لیگ نے شکت خوش اسلوبی سے قبول کرلی اس طرح عمران خان اور ان کے ترجمان الیکشن کمیشن سے معذرت کرلیں گے۔ آگے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو دل وعزت سے قبول کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1548787110278217728
فریحہ ادریس نے کہا دھاندلی کے بغیر جیتنے اور دھاندلی کےباوجود جیتنے میں فرق ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548902343269548032
ارشد شریف نے کہا پاکستانی آزاد اور خودمختار قوم ہیں ہر اس پاکستانی کو پہلی فتح مبارک ہو جو کرپشن اور بیرنی مداخلت کے خلاف پاکستان کی خاطر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548701652609531904
عمران ریاض نے لکھا کہ ابھی صاف شفاف الیکشن نہیں ہوا تو عوام نے یہ حال کر دیا ہے ابھی بھی توبہ کرلیں ورنہ مزید درست بنے گی۔
https://twitter.com/x/status/1548792451070050305
غریدہ فاروقی نے کہا بدترین گورننس، کھلے عام کرپشن، جماعت میں ٹوٹ پھوٹ، پی ٹی آیہ کے اپنے لوگ وزیراعلی کے مخالف، اس کے باوجود محض 3ماہ میں ہی عمران خان نے اگر ن لیگ کے گڑھ میں کایا پلٹ دی ہے اور ووٹر کو رام کر لیا ہے تو یہ محض ن لیگ کی ہی نااہلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548784346278027267
حامد میر نے کہا جن نشستوں پر تحریک انصاف جیتی ہے 2018 میں بھی اکثر نشستیں اسی جماعت نے جیتی تھیں لیکن آپ یہ بھی مانیں کہ عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کیا ہے دوسری بات یہ کہ مفتاح اسماعیل بھی مسترد ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1548747935206088704
سرال المیڈا نے لکھا کہ ن لیگ نہ صرف دھکے کھانے کی مستحق ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1548683898745491457
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamiran-khan-riaz-moeed.jpg