
تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کےلئے پنجاب اسمبلی نہ آنے والے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ کے مطابق 5 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس بھجوایا جائے گا جن میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں جو اعتماد کی ووٹنگ والے دن غائب تھے۔
https://twitter.com/x/status/1613415818292858880
اظہر مشوانی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1613426265490333697
واضح رہے کہ مومنہ وحید نے کچھ روز قبل پرویزالٰہی کوووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا، فوادچوہدری کے مطابق مومنہ وحید کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے ووٹ نہ دینے کے بدلے 5 کروڑ روپے لئے جبکہ چوہدری مسعود جن کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پرویزالٰہی کوووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti1h1h121134.jpg