
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ یہ سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کی مدد کا وقت ہے،اس کیلئے حکومت اپنا کام کررہی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا فتنہ اور فساد جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہوجائے گا، کچھ لوگ اس وقت ملک میں فساد پھیلانا چاہتےہیں، حکومت پنجاب کے پاس سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیسے نہیں ہیں،وزراء کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے30 کروڑ روپے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی جتھے کے پاس جلسوں کیلئے 10 کروڑ روپے تھے تو بہتر یہی تھا کہ یہ پیسہ سیلاب متاثرین پر خرچ ہوتا، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونےسے بچایا ہے، ہمارے دور میں ایک دن کی بھی پیٹرول کی شارٹیج نہیں ہوئی، بجلی کے بلوں پر وزیراعظم نے فوری طور پر عوام کو ریلیف دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے بہت ڈھونڈا مگر عمران خان کی تقریر میں سیلاب متاثرین کا کوئی ذکر نہیں تھا، جلسوں میں ہمیں یہ ہی بتادیتے کہ 3 کروڑ3 0 لاکھ لوگوں کی امداد کیسے کرنی ہے۔
خرم دستگیر سیلاب کے باعث خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بجلی کےکھمبے تک پانی میں بہہ گئے،بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا اور بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی، دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا ہے، تاہم ملک کے خسارے والے فیڈرز پر معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔