
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کرلی گئی۔نئی بننے والی جماعت کا نام عوامی تحریک اتحاد تجویز کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدان نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے ارکان کی بھی اس جماعت میں شمولیت کروائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے علاوہ علیم خان اور چوہدری سرور گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا، نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، خیال کیا جارہاہے کہ یہ شخصیت چوہدری سرور ہیں جن کی کچھ روز قبل پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی جماعت عام انتخابات میں اپنے علیحدہ انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی،جھنڈا تین رنگوں پر مشتمل ہوگا ۔
الیکشن کے اعلان سے کچھ روز قبل اس جماعت کا اعلان ہوگا جبکہ عام انتخابات میں یہ سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکتی ہے۔
نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ اس جماعت کو لانچ کرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے اور اسکا مقصد تحریک انصاف کے ووٹ توڑنا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-alam11.jpg