
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں حکومتی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1587393504963186688
درخواست میں رہنما پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ 25مئی کو عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے کے میں حکومت کو گھروں پر چھاپے مارنے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں نا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا تاہم حکومت نے بغیر کسی مقدمے اور ثبوت و الزام کے جگسہ جگہ چھاپے مارنے شروع کیے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1586783073135464452
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کرکے عوام کی نقل و حرکت کو محدود کردیا ہے، سیکرٹری داخلہ کی نظر میں عدالت کا کوئی ادب اور احترام نہیں ہے،لہذا وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8khurramnwassuppcopc.jpg