تحریک انصاف کا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں بک گیا،شہبازگل

shahbazi1ii11.jpg


تحریک انصاف کا ایک ایم پی اے 25 کروڑ روپے میں بِک گیا۔ ڈاکٹر شہبازگل کا دعویٰ

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں زرداری اور ن لیگ نے خریداہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نہیں چھوڑے گی ان غداروں کو۔

https://twitter.com/x/status/1549705170698764291
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد راس کا کہنا تھا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو 30 سے 50 کروڑ کی پیشکش ہو رہی ہے، یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔