تحریک انصاف کا آج کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے،اطہرکاظمی

ik11h1i.jpg


پاکستان تحریک انصاف آج شہر اقتدار میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر جوش ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا،سندھ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار اور صحافی اپنے اپنے لحاظ سے آج کے جلسے کے حوالے سے پیش گوئی کررہے ہیں،صحافی اطہر کاظمی نے پی ٹی آئی کے آج کے جلسے کو گیم چیلنجر قرار دے دیا ہے۔

اطہر کاظمی نے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاس ایک آپشن اسعتفیٰ دینے کا بھی ہے، استعفیٰ دے کر وہ اگلے الیکشن کی جانب بھی بڑھ سکتے ہیں، لیکن خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ گیم کو اختتام تک کھیلا جائے گا،آخری گیند تک کھیلیں گے، کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اطہرکاظمی نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ گیم کہاں جانے والا ہے، آج کا دن ایک ڈیڈ لاک ہے کیونکہ اب تک عمران خان کو جتنی بھی تجاویز دی گئی ہیں،جسے ماننے سے انکار کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1507792803530690568
سینیئر صحافی نے کہا کہ اعصاب کی جنگ عروج پر ہے،بہت سےحلقے غلط اندازہ لگا بیٹھے کہ حکومت غیر مقبول ہے،حالیہ بڑے جلسوں کے بعد آج کا جلسہ گیم چیلنجر ثابت ہوسکتا ہے،عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں دی جائے گی،میرا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ عوام کو باہر نکالنا حکومت کا اصل ٹرمپ کارڈ ہے،عوامی دباؤ سے سرپرائز ہوگا؟

دوسری جانب عمران وزیر اعظم عمران خان نےاپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے،آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں،جلسے میں پہنچنے کیلئے جلدی نکلیں۔
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Aaj Imran Khan awam say faisla mangay ga kay kiya kare, he will ask with options such as should he resign, should he go for no confidence, he will ask
 

Back
Top