تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام

alizaihiaias.jpg

پی ٹی آئی چھوڑنے اور رہائی کے بعد سابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا ٹوئٹر پیغام سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کچھ روز قبل تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔وہ جیکب آباد جیل میں قید تھے اور تحریک انصاف چھوڑنے کے اعلان کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے حضرت علی کرم اللہ وجہ کا قول شئیر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1663801735461376000
واضح رہے کہ علی زیدی نے گرفتاری کے بعد متعدد بارکہا تھا کہ وہ تحریک انصاف نہیں چھوڑرہےاور کہا کہ ان سے پی ٹی آئی صرف موت ہی چھڑواسکتی ہے لیکن کچھ ہی روز بعد علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1662466058568212485