
گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس پر ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے اظہارافسوس کیا تھا۔
اپنے بیان میں فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ میں 9مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتاہوں ‘ اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ‘ اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں ۔
https://twitter.com/x/status/1661369869013512193
اس پر طلال چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور کہا کہ چوہدری صاحب! آپ سے سیاسی مقابلہ رہا اور بھرپور رہا آپ کی آج کی ٹویٹ پر دکھ ہوا۔
فوادچوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکن تو بہت ہمت و حوصلے والے ہوتے ہیں میں نوازشریف کا ایک چھوٹا سا سیاسی کارکن ہوں سینکڑوں مقدمے لاتعداد انکوائریاں اور 5سال کی نااہلی اور تو اور جس پارٹی کے لئے سب کچھ کیا اس نے بھی کئی دفعہ مس ٹریٹ کیا ۔
https://twitter.com/x/status/1661382122349707273
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ الحمداللہ! جہاں کھڑے تھے آج بھی وہاں ہی کھڑے ہیں بات نیت کی ہے اور ہمت و حوصلہ میرا اللّہ دیتاہے
آخر میں طلال چوہدری نے قرآنی آیت وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ شئیر کی یعنی بے شک عزت اور ذلت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawiahsiaah.jpg