
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگوانے کیلئےشواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خبررساں ادارے دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، شواہد اکھٹا ہونے کے بعدریفرنس کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں یہ کام جلد مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے تمام دفاتر سیل اور اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئےہیں کردیئے گئےہیں ،پی ڈی ایم کی حکومت قانون اور آئین کے احکامات کے عین مطابق عمل کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق مہر ثبت کرنےکیلئے ضروری کاموں میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، سپریم کورٹ سے کالعدم قرار دیئے جانے کےبعد پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی بطور ایک قانون ساز کے اہمیت ختم ہوجائے گی۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب سےبھیجا گیا ریفرنس بھی موصول ہوگیا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف اعلی عدالتوں سےرجوع کرنے کا اختیار کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5azmnazitrdawaptifia.jpg