
پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کے خلاف استحکام پاکستان پارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی
عون چودھری نے پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تمام ثبوت اور بیانات بھی درخواست میں شامل کئے گئے۔
عون چوہدری نے اس پٹیشن میں عمران خان سمیت مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات، پی ٹی آئی سپورٹرز اور رہنماؤں کے ٹویٹس اور اخباری تراشے بطور ثبوت شامل کئے۔بعض صحافیوں کے بھی وی لاگز کے لنکس اور ٹویٹس کے سکرین شاٹس ثبوت کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عون چوہدری نے اس پٹیشن میں ان رہنماؤں کے بھی ٹویٹس اور بیانات بطور ثبوت پیش کئے جو پی ٹی آئی چھوڑچکے ہیں اور ان میں بعض استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ ہیں۔ان میں فوادچوہدری، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ، پرویز خٹک کے ٹویٹس بھی شامل ہیں جو پی ٹی آئی چھوڑچکے ہیں۔
عون چوہدری نے میں فوادچوہدری کے بھی ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی ثبوت بناکر پیش کئے ہیں اور دعویٰ کیا کہ فوادچوہدری مختلف اداروں کو دھمکیاں دیتے پائے گئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فوادچوہدری بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1677071450921115648
عون چوہدری کی اس درخواست کا سوشل میڈیا صارفین نے خوب پوسٹمارٹم کیا اور عون چوہدری کا مذاق اڑاتے رہے، بعض ایسے سوشل میڈیا صارفین جن کے ٹویٹس عون چوہدری نے اپنی درخواست میں شامل کئے تھے، شئیر کرکے عون چوہدری پر طنز کرتے رہے اور انجوائے کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1677051880080285696 https://twitter.com/x/status/1677035025966014466 https://twitter.com/x/status/1677052072494088192 https://twitter.com/x/status/1677195349536960512 https://twitter.com/x/status/1677193721874616320 https://twitter.com/x/status/1677182774833184771 https://twitter.com/x/status/1677051178268368897
عون چوہدری کی رپورٹ سے سوشل میڈیا صارفین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس پٹیشن میں عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ، اس میں سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس، اخباری خبروں کے تراشے اور بیانات کے سکرین شاٹس لیکر اسے ثبوت بناکر پیش کیا گیا ہے۔
انکے مطابق عون چوہدری کی یہ پٹیشن پہلی ہی سماعت میں ناقابل سماعت قراردیدی جائیگی
عون چوہدری کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/awncha.jpg