
خواتین اداکاراؤں کیخلاف چلنے والی کردار کشی کی مہم کے تناظر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے منسوب ایک جعلی بیان ٹی وی چینلز پر چلایا جا رہا ہے جو کہ جعلی ہے اسے تحریک انصاف کہ ذمہ دار افراد کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل آج نیوز نے اپنی سکرین پر ٹِکر کی شکل میں ایک خبر نشر کی جس میں عمران خان کے نام سے منسوب کر کہ تاثر دیا گیا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ "اب ان کے خلاف 4 عورتوں کے اسکینڈل سامنے آ گئے ہیں، بے شک اللہ کی پکڑ مضبوط ہے وہ ناانصافی نہیں کرتا"۔
اس خبر کی تردید عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی جانب سے کی گئی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، آج نیوز کے رپورٹر کی یہ خبر جعلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610535415550812161
جبکہ اس خبر کے جعلی ہونے کی تصدیق مقدس فاروق اعوان نے بھی کی انہوں نے کہا عمران خان نے خاتون اداکاراؤں سے متعلق کوئی بیان نہیں دیاایک فیک خبر کو جان بوجھ کر پھیلایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610536664455053312
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے منسوب خبر گمراہ کن اور سیاق وسباق سےہٹ کر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610708518952222723
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے اور جے آئی ٹی فائنڈنگ پر آج پریس کانفرنس کریں گے اور بتائیں گے کہ تحقیقات ابھی تک فائنل کیوں نہیں ہوئیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-fakeh11h.jpg