اگر تحریک انصاف کے دوست ناراض نہ ہو تو عرض کروں کہ دوسری جماعتوں سے لوٹے بن کر آنے والے کبھی بھی وفادار نہیں ہو سکتے ، دوسری بات تنظیم کی مضبوطی ہے ، اس وقت بھی اگر تحریک انصاف اختیار صرف عمران خان کی بجائے اپنی کونسل یا گورننگ باڈی کے حوالے کردے اور خود بھی اس کے فیصلوں کے پابند ہو جائے پھر پھر لوگ چائیں تو ساری عمر عمران خان کو چیئر میں رکھیں ،اعتراض نہیں رہے گا ، جب پارٹی میں جمہوریت ہوگی تو ایسے شوشے بھی نہیں ہوں گے ، دولت ، شخصیت کے نام پر سیاست تو پاکستان میں پہلے سے جاری ہے اور ان جماعتوں کے ٹوٹے بھی سب دیکھتے ہیں ، بہتر ہے اس طرف سوچئے اور زرداری ، نواز شریف کی خاندانی اور شخصی سیاست کے مقابلے میں جمہوری سوچ کو آگے بڑھائیں تا کہ قوم کی جان ان جونکوں سے بچائی جا سکے
اس کو میری ذاتی رائے سمجھ کر ضرور تبصرہ کریں ، پسند نہیں تو دلیل سے ضرور رد کریں