
پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے پارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی میں تبدیلیوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو اگلے انتخابات کیلئے تیار کرنےا ور حالیہ عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر بنانے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں پارٹی کو جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے جس کیلئے پارٹی عہدیداران کی فہرست بھی جاری کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533056263956967424
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پنجاب میں پارٹی کی کمان سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو سونپی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ساؤتھ پنجاب کی صدارت رہنما تحریک انصاف عون عباس بپی کو دی گئی ہے جبکہ نارتھ ریجن کے صدر عامر محمود کیانی ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ptiyasminrashid.jpg
Last edited: