
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے عون چوہدری سے متعلق اپنے خیالات کو بدل لیا، کہتے ہیں تازہ خبر آئی ہے، عون ہمارا بھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان کی وجہ سے عطا تاڑر تنقید کی زد میں ہیں، لیگی رہنماء کے بیان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور نوجوانان مقرر ہونے والے عون چوہدری پر تنقید کر رہے ہیں۔
اپنے ماضی کے بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ عون چو ہدری لاہور اسلام آباد کی ایلیٹ محافل میں ڈرگ سپلائی کرتے ہیں۔ عطاء تارڑ نے عون چوہدری کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1516684089922920448
عون چوہدری کو مشیر بنانے پر صحافی کی جانب سے گزشتہ روز سوال پوچھا گیا تو جواب میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ "تازہ خبر آئی ہے عون ہمارا بھائی ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1516460366435340288
سیاسی تجزیہ نگاروں کاماننا ہے کہ عون چوہدری کو شہباز شریف کا مشیر مقرر کیا جانا عمرانخان کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جہانگیر ترین گروپ کو بھی ایک پیغام دیا گیا ہے کہ بیساکھیوں کی مدد سے کھڑی ہونے والی مخلوط وفاقی حکومت میں بھی اس گروپ کو نمائندگی دی گئی ہے۔
ماضی میں عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے عون چوہدری کا تعلق بنیادی طور پر لاہور کے علاقے جیون ہانہ سے ہے۔ ان کے بھائی امین چوہدری نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ایم پی اے بنے، تاہم اب ان کا شمار بھی پارٹی کے منحرف اراکین میں ہوتا ہے۔