
سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کے خاتمے کے فیصلے کے بعد شریف خاندان کے افراد کو مزید ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے 4 افراد کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کلین چٹ مل گئی ہے، ایف بی آر، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو کلین چٹ دیدی گئی ہے، ایف آئی اے کے مطابق ن لیگ کے چاروں بڑوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شریف برادران، حمزہ ومریم کا ڈیفالٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جبکہ ایف بی آر نے بھی ان چاروں کو ٹیکس معاملات میں کلیئر قرار دیدیا ہے، آئی جی پنجاب نے ان چاروں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نا ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی کیس زیر التو نہیں ہے۔
قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف 6 کیسز کی تحقیقات جاری ہے جبکہ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کی انویسٹی گیشن جاری ہیں۔
نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز و حمزہ شہباز کو کلین چٹ دیتے ہوئے خطوط ریٹرننگ افسران کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shrdkhandannn.png