تاجروں کے متعلق معلومات :ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں اور دعوے پر نادرا کا ردعمل

nadra-rd-news-pak.jpg


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تاجروں کی جانب سے ڈیٹا لیک کیے جانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اس تاثر اور دعوے کو مسترد کر دیا۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس شہریوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات محفوظ ہیں۔ یہ محض مبالغہ آرائی ہے کہ نادرا کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔ جبکہ تاجروں کے متعلق معلومات، پراپرٹی، بینک اکاؤنٹ یا گاڑیوں کی تفصیلات نادرا کے پاس نہیں ہوتیں اور نہ نادرا اس قسم کا ڈیٹا ترتیب دیتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1611603957381763074
یاد رہے کہ اس سے قبل سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر محمد اسحاق نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا تھا کہ "خیبر پختونخوا کے تاجروں کا جو ڈیٹا نادرا اور ایف بی آر کے پاس ہے وہ دہشتگردوں کو لیک ہوا ہے کال آتی ہے ان کے پاس بینک اکاؤنٹ گاڑیوں اور پورے گھر والوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔"

https://twitter.com/x/status/1611222594790768642
محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور نادرا کے پاس موجود تاجروں کی حساس معلومات تک دہشتگردوں کی رسائی ہے وہ یہاں تک جانتے ہیں کہ کتنی بیویاں ہیں کس کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں، بچوں کے اکاؤنٹ کہاں کہاں ہیں۔ یہاں تک کےگھر میں اسلحہ اور گاڑیاں کون کونسی ہیں۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
We are heading towards collapse. Considering inflation, now foreign agencies will find agents with in general public as well as army.
Already there is big mess. Army Chief is acting like as beggar. Even these stupid army chiefs do not understand that there is no free lunch. Army Chiefs through their stupidity are leading us to a disaster. When they will understand that its not their job.

Give and respect due power to civilian governments.
 

Back
Top