
آن لائن کامیڈی شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ سے مشہور ہونے والے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی حال ہی میں نجی چینل جیو انٹرٹینمنٹ سے ایک کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ ہوسٹ کر رہے ہیں۔
اس شو کا آغاز عیدالفطر پر ہوا ہے جس کی دو اقساط آچکی ہیں۔ شو کا فارمیٹ، سیٹ اور اسٹائل بھارتی کامیڈین کپل شرما کے مقبول ترین کامیڈی شو ’’دی کپل شرماشو‘‘ سے ملتا جلتا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا صارفین میزبان تابش ہاشمی پر کپل شرما شو کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
پروگرام کے دوران تابش کپل کے ہی انداز میں میزبانی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ شو میں فلم کی پروموشن کے لیے اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تابش ہاشمی کے شو کی مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین الزام لگا رہے ہیں کہ تابش ہاشمی کا شو کپل شرما شو کی کاپی ہے۔
