
کچھ روز قبل مظہرعباس نے ایک خبر دی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لندن میں 26 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے پاکستان بھیجا جارہا ہے جس پر عاصمہ شیرازی نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور اسے بہت بڑی خبر قرار دیتے ہوئے کہ تھا کہ یہ تو بہت اچھا ہوا
ڈاکٹر معید پیرزادہ نے مظہر عباس کی خبر پر عاصمہ شیرازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عاصمہ شیرازی کے اندر کی جو بے رحمی ہے اسکے اندر کی جو غیرانسانی چیز چھپی ہوئی ہے وہ ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عاصمہ شیرازی کی کسی قسم کی انسانی اقدار نہیں ہیں۔انکا جمہوریت، آزادی اظہار اور احتجاج پر کوئی یقین نہیں ہےاور یہ موجودہ رجیم کو بالکل صحیح حکومت سمجھتی ہیں۔
تحریک انصاف کے آفیشل پیج نے معید پیرزادہ کا یہ کلپ شئیر کیا اور کہا کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے مظہر عباس کی فیک نیوز پر، فارم 47 کی جعلی عسکری حکومت کی ماوتھ پیس عاصمہ شیرازی کی عوام کے خلاف ریاستی جبر اور ظلم پر بے حسی کو بے نقاب کیا۔
سنا تھا کہ صحافی عوام کی آواز ہوتے ہیں اور معاشرے میں ہر ظلم، جبر اور نا انصافی کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں، لیکن پچھلے دو سالوں میں ان صحافت کی کالی بھیڑوں نے جس طرح عوام کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں میں حصہ لیا اور ظالم کا ساتھ دیا، وہ خود بھی ظالموں میں شمار ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1855017851557756973
اس پر عاصمہ شیرازی شدید غصے میں آگئیں اور کہا کہ سماجی فسطائیت کی اس سے بڑی مثال کیا ہے کہ ایک جعلی شخص صحافت اور انسانیت پر بھاشن دے رہا جس پر مرے ہوئے باپ کا جائداد کے لیے انگوٹھا لگوانے کا الزام ہے اور پی ٹی آئی آفیشل اُسے ٹویٹ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے چمچے ہمیں عسکری ٹاوٹ کہیں گے جن کے بغیر جنرل غفور پریس کانفرنس نہیں کرتا تھا۔ ستم ظریفی کہ گُزشتہ ہائبرڈ رجیم کے بینفیشریز ہم پر الزام لگائیں گے ، اس سے زیادہ منافقت اور دو نمبری کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1855136345003639292
انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹر پیرزادہ کی ذہنی حالت سے ہمدردی ہے اور فسطائی جماعت کے رویے پر دُکھ جن پر ہونے والی نا انصافیوں پر میں گاہے گاہے بولتی رہتی ہوں۔ افسوس ! ان کے رویے نے اس بڑی سیاسی جماعت کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟
عاصمہ شیرازی کے اس ٹویٹ پر احمد وڑائچ نے جواب دیا کہ فسطائیت کسی بھی سطح پر قابل مذمت ہے، ڈان کے مطابق لندن میں قاضی فائز عیسیٰ واقعے کی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں، آپ کہہ رہی تھیں 27 لوگوں کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ اصل سچ کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1855141566748258733
مدثر نے ردعمل دیا کہ"خدا نخواستہ اگر مولانا ناکام ہو گئے" کے بعد دوبارہ اس خاتون کے منہ سے اچانک ایسے الفاظ نکل گئے جو کہ صحافت کم اور پارٹی بازی زیادہ تھے اب بجائے شرمندہ ہونے کے ذاتی حملے پہ اتر آئی ہے۔ یہ اپنے بچوں کو منہ کیسے دکھا لیتے ہیں؟ یا پھر حرام کی کمائی بچوں کو بھی بےضمیر بنا دیتی ہے
https://twitter.com/x/status/1855274231715520931
عرفان جیلانی نے کہا کہ الزام تو آپ پر بھی ہے کہ آپ نے سرکاری خزانے کا غلط استعمال کرکے حرام کے پیسے سے حج کیا تھا۔ آپ میں اور معید پیرزادہ میں میں ایک فرق تو واضح ہے کہ اس نے آپ کی طرح لفافہ اور ٹوکرے لے کر ظالم حکمرانوں کا غلام بننے کی بجائے ملک سے باہر جا کر ظلم اور جبر برداشت کرنے کو ترجیح دی۔
https://twitter.com/x/status/1855159924604465215
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asah11i1h231.jpg