بی اے پی و اتحادی ارکان کا وزیراعلیٰ بلوچستان جمال کمال کےاستعفیٰ پر اصرار

adbl11.jpg


وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے کے سوا کوئی آپشن قابل قبول نہیں، بی اے پی و اتحادی ارکان

کوئٹہ میں بلوچستان کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر مشاورت کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے دوران ناراض بی اے پی اور اتحادی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفی سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے بے اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔


اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نصیب اللہ مری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) عوامی کے اسد بلوچ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں عبدالرحمان کھیتران، لالہ رشید، محمد خان لہڑی، سکندر عمرانی، بشریٰ رند، مہ جبیں شیران اورلیلیٰ ترین بھی شریک ہوئیں۔

اجلاس کے دوران ناراض اور اتحادی اراکین اسمبلی نے موقف اپنایا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے استعفے سے ہٹ کر کوئی آپشن قابل قبول نہیں، بی اے پی اورتمام اتحادی متفق ہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر مطالبات سے دستبردارہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر پیش نہ ہوسکی اور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے مداخلت کرکے معاملے کو ٹال دیا لیکن جام کمال اپنی جماعت کے ایم پی ایز اور اتحادیوں کو قائل کرنے میں تاحال کامیاب نہ ہوسکے۔


دوسری جانب یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کی صورت میں عبدالقدوس بزنجو مضبوط امیدوار ہیں۔
 

Back
Top