
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ہمیشہ کی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر خیبرپختونخواحکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جیو نیوز پر بی آر ٹی بس سروس کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ جیو نیوز ہمیشہ کی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر خیبرپختونخواحکومت کے خلاف پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے اور لکھا کہ دنیا بھر میں اس طرح کے معاہدے کیے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ہی میٹرو بس سروس چلائی جاتی اور جب بسیں ایکسپائر ہو جائیں تو انہیں نجی آپریٹرز کی ملکیت میں دے دیا جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547874775086772227
جیو نیوز پر چلنے والی خبر کے مطابق ٹرانس پشاور اور نجی کمپنی کے درمیان بسوں کی حوالگی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی دستاویزات کے مطابق 18 میٹر لمبی بی آر ٹی بس صرف 288 روپے میں نجی آپریٹر کمپنی کی ہو جائے گی۔ 12 میٹر کی چھوٹی بس صرف 144 روپے میں نجی کمپنی کو مل جائے گی جبکہ نجی کمپنی بس سروس چلانے کے پیسے بھی وصول کر رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547912424400904199
معاہدے کے مطابق 12 سال بعد اربوں روپے کی بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسیں بھی نجی آپریٹر کو مل جائیں گی۔ بی آر ٹی کی 58 بسیں ہیں 32 ہزار روپے ادا کرنے کے بعد بسیں نجی کمپنی کی ملکیت بن جائیں گی جبکہ بی آر ٹی میں چلنے والی ایک بس کی قیمت 4 کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کی 158 بسیں 4 ارب 23 کروڑ روپے میں خریدی ہیں۔
سی ای او ٹرانس پشاور فیاض احمد خان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مطابق بسوں کو چلانے کی مقررہ مدت ہوتی ہے۔ 12 سال یا 12 لاکھ کلومیٹر چلنے کے بعد بسیں کمپنی کو دینے کی شق معاہدے میں شامل ہے۔ بس کی قیمت فی کلومیٹر ریٹ کے رعایتی نرخ بھی معاہدے میں شامل ہیں۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق بسوں کو چلانے کی مقررہ مدت 12 سال ہوتی ہے اس کے بعد یہ ہمارے ماحول اور مسافروں کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے اپنایا گیا آپریشنل ماڈل سب سے سستا اور بہترین ہے اور حکومت پر کم سے کم معاشی بوجھ پڑے گا۔ یہ حکومتی مفاد میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547912427479519232
ایک اور ٹویٹ میں جیو نیوز کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آپریٹرز کو ادا کی جانے والی ادائیگی میٹرو کے تمام سسٹمز کی ادائیگی سے انتہائی کم ہے اور لکھا کہ معاہدے کے اس ماڈل کی حکومت کو فی بس دیگر ماڈلز کے مقابلے میں انتہائی کم لاگت آتی ہے اور سسٹم کا معیار ایسے بھی جانچا جا سکتا ہے کہ اسے عالمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547912429157302272
ایک اور ٹویٹ میں ٹرانس پشاور اور نجی کمپنی کے درمیان بسوں کی حوالگی کے معاہدہ پر جیو نیوز کی خبر پر پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کراچی میٹرو بس کے معاہدہ کی کاپی کاپی کو بھی شیئر کیا گیا اور لکھا گیا کہ ایسے معاہدے دنیا بھر میں کیے جاتے ہیں، حتیٰ کہ پاکستان میں بھی یہ معمول کی بات ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر پراپیگنڈا کر رہا ہے جو کہ ہمیشہ سے ان کا وطیرہ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547912437885595651
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17brtpeshawargeo.jpg