
اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کو جعلی قرار دے دیا۔ اداکار کے نام سے ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی ہے جس میں عمران خان کی حمایت پر ان کے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے لیے سخت الفاظ درج کیے گئے، اس وائرل فیک پیغام پر لوگوں کا سخت ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔
سوشل میڈیا پر ہی سامنے آنے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والا ٹوئٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرا دی ہے جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ انشااللہ جلد گرفت میں ہوگا۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں جنہوں نے یہ کیا ہے انہیں میں کیفرکردار تک پہنچاؤں گا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ "اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کا فالو نہ کروں"۔
تاہم اس بیان کے بعد بہروز سبزواری سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ سے ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/behrozi.jpg