بیٹے اور بہو کیخلاف ویڈیوز پوسٹ کرنا غلطی تھی، صبا فیصل

sabai1h1h1.jpg


اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ دنوں میں بیٹے اور بہو کیخلاف ویڈیوز شیئر کی تھیں، جس میں انہوں نے بہو کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد میں ویڈیوز بھی ڈیلٹ کردی تھیں اور اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں ویڈیوز شیئر ہی نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے پر پچھتاوا ہے،صبا فیصل نے اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لانے سے متعلق انٹرویو میں اپنی غلطی مان لی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ نازک مرحلہ تھا میرے لیے جس میں، میں نے وہ ویڈیو لگا دی، مجھے نہیں لگانی چاہیے تھی،اگر میں نے ویڈیو میں بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی، دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر پچھتاوا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لائی اب کبھی ایسا دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی اپنی پسند سے بہو لاکر کی تھی الحمداللہ وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں تو ،، بہو ،، نے بھی تو اشارہ کر دیا تھا نہ کے سانس ، حرام کام کرتی ہے ،ہو سکتا اسے اپنی ویڈیوز اپلوڈ ہونے کا خطرہ ہو ورنہ ،اتنی جلدی معذرت کرنا بنتا نہیں ،،،ساس،،، کے کردار کا
 

Back
Top