
مشہور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سابقہ شوہر اور مشہور اداکار شمعون عباسی کے ایک بیان پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جویریہ عباسی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر جاری کردہ بیان میں کسی کا نام لیے بغیر تصویر شیئر کی جس پر ایک تحریر درج تھی کہ" ایک صحت مند دماغ کسی دوسرے کے بارے میں برا بھلا نہیں بولتا۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی 1997 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم یہ شادی 2009 میں ختم ہوگی، دونوں کی ایک بیٹی عنزیلا عباسی ہے جس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔
اس شادی میں شمون عباسی نے شرکت نہیں کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوال اٹھائے، ان سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے شمعون عباسی نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں چند بے شرم لوگوں سے اپنا تعلق ختم کرچکا ہوں، میں ایسے بے شرم لوگوں سے کبھی تعلق رکھنا بھی نہیں چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان سے میرا رشتہ کیا ہے، میں نے اپنی مرضی سے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی ہے، کیونکہ روح پر لگے کچھ زخم آپ کو تکلیف سے بچا لیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8javeriashamoon.jpg