
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا اور داماد شاہین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا، لالا نے لکھا کہ "بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے، بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں"۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹی بطور والد میں نے آپ کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔ شاہد آفریدی نے دونوں کے ہمیشہ خوش رہنے کی بھی دعا دی۔
https://twitter.com/x/status/1621757937600413699
شاہد آفریدی نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں موجودہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، شاداب اور نسیم شاہ موجود ہیں۔ ایک اور تصویر میں انشا آفریدی دلہن بنے شاہین آفریدی کے ساتھ بیٹھی ہیں، جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔