
ایک بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی عورت سمیرا باقر کے سابق ڈپٹی سپیکر ورہنما پاکستان تحریک انصاف قاسم سوری اور رکن قومی اسمبلی شبیر قریشی کی بیگمات کی طرف سے تشدد کے الزامات کے جواب میں شبیر قریشی کی اہلیہ رابعہ ملک نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔
رابعہ ملک کا کہنا تھا کہ سمیرا باقر 3 سے 4 دنوں سے مسلسل سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی بیویوں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کے لیے ان کی تصویروں اور ویڈیوز کو استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمیرا باقر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سستی شہرت حاصل کر رہی ہیں، میں نہیں چاہتی تھی کہ اس واقعے کو ہائی لائٹ کر کے ڈرامہ کیا جائے بلکہ ہم اسے قانونی طور پر دیکھ رہے تھے۔ میں نے کسی پر تشدد کیا ہو یا اس عورت کی کسی بھی بات میں وزن ہو تو میں قانون سے کہوں گی ہمیں سزا دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عورت ون سائیڈڈ کہانی سنا کر جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہی ہے اور چاہتی ہے کہ میڈیا والے اس سے رابطہ کریں اور یہ بھی ممکن ہے کل کو وہ کسی ٹاک شو پر بیٹھ کر اپنے کپڑے پھاڑ کر ہم پر الزام لگا دے۔ اس عورت سے یہ پوچھا جائے کہ بات ہم عورتوں میں تھی تو ہمارے شوہروں اور ان کی سیاسی جماعت کا نام لے کر پراپیگنڈا کیوں کیا جا رہا ہے؟
انہوں بتایا کہ اصل واقعہ یہ ہے کہ میری دوست نے اس عورت سے ہیئر ڈائی کروایا جس نے پتا نہیں کون سا کیمیکل استعمال کیا کہ جس کے بعد ان کے بال بری طرح متاثر ہوئے اور گرنا شروع ہو گئے۔ میری دوست نے مجھ سے واقعہ کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس عورت نے مجھ سے 18 ہزار روپے بھی لے لیے اور میرے بال بھی تباہ کر دیئے ہیں۔
میں اپنی دوست کے گھر افطار کے لیے گئی تو ملیحہ نے مجھے کہا آج میں نے اس عورت سے وقت لیا ہے اور جاکر کمپلینٹ کرنی ہے پہلے وہاں سے ہو آتے ہیں۔ ہم دونوں دوست اس عورت کے سیلون پر چلے گئے، جب ہم نے شکایت کی تو سمیرا باقر نے عجیب سا رویہ اختیار کیا اور ایسے جواب دے رہی تھی جیسے اٹھ کر ہمارے گلے پڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اگر ایم این اے کی بیویوں کے طور پر جاتیں تو ہم جاتے ہی اس پر رعت جھاڑتے لیکن ہم نے اسے اپنا تعارف نہیں کروایا، ہم کہیں جا کر نہیں بتاتے کہ ہم ایم این اے یا ڈپٹی سپیکر کی بیوی ہیں۔ سمیرا نے جو ویڈیوز شیئر کی ہیں اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ عورت ہماری ویڈیو بنوا رہی تھی وہ بھی ایک مرد سے اور باہر کا ایک مرد بھی وہاں کھڑا تھا جس پر میں نے انہیں روکا۔
https://twitter.com/x/status/1775164942628339769
سینئر صحافی طاہر چودھری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: پارلر والے واقعہ پر رابعہ ملک کا موقف سامنے اگیا ! رابعہ ملک پوری عوام کے سامنے یہ حلف اُٹھاتی ہوں اگر ہم ایم ۔این۔اے کی بیویاں کہیں مجرم ہیں تو ہمیں سزا دی جائے سمیرا باقر نے اس واقعے کا سارا CCTV فوٹیجز ڈیلیٹ کردیا کیونکہ وہ مجرم تھی CCTV کے مطابق بری طرح پھنس رہی ہے پولیس اُس کو فوری طور پر ریکور کرے اور سچ سامنے لائے اور سب لوگ FIA mention کرے وہ میرا پرسنل ڈیٹا ID کارڈ شیئر کرنے پر سمیرا باقر کے خلاف فوری کاروائی کرے اور پولیس ہمیں انصاف دے
https://twitter.com/x/status/1775123572551270657
یاد رہے کہ ایک خاتون کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور ایم این اے شبیر قریشی کی بیگمات نے ان پر تشدد کیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملیحہ کی شکایت پر میں نے کہا کہ میں بغیر پیسے لیے کلر ٹھیک کر دیتی ہوں لیکن انہوں نے میری ویڈیو بنانی شروع کر دی اور ان کی بہن نے مجھ پر حملہ کر دیا اور میرے منہ پر موبائل مار کر میرے بال کھینچنے شروع کر دیئے۔
شالیمار تھانے درخواست لے کر گئے تو ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی اور ہمیں ویمن پولیس سٹیشن بھجوا دیا جو کروایا تو وہ بھی ماننے سے انکار کر دیا اور مجھ پر ہی جھوٹی ایف آر درج کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1774928941569941956
https://twitter.com/x/status/1774293407675887628
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12rabiismmallreply.png