
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال نظر آرہا ہے مگر پاکستان کے پاس سردیوں کیلئے وافر ایل این موجود ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حماداظہر نے برطانیہ کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی سپلائی سے متعلق ایک چارٹ شیئر کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کے شارٹ فال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دسمبر کے مہینے کیلئے برطانیہ کو قطر کی جانب سے سپلائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی جارہی ۔
https://twitter.com/x/status/1471797928503173126
انہوں نے کہا دوسری جانب پاکستان نے نہ صرف رواں سردیوں کیلئے ایل این جی کے معاہدے کررکھے ہیں بلکہ قطر سے وافر ایل این جی کی سپلائی بھی جاری ہے۔
حماد اظہر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہم درآمدی گیس کو ہم مقامی گیس کی قلت سے جوڑیں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ درآمدی گیس کو ایک مخصوص مقدار سے زیادہ صارفین کو درپیش قلت دور کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ درآمدی گیس مقامی سطح پر حاصل کی جانے والی گیس سے کئی گنا زیادہ مہنگی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12hammadazahar.jpg