بینک دیوالیہ ہونے پر 5لاکھ سے زیادہ رقم کو قانونی تحفظ حاصل نہ ہونےکاانکشاف

17bankdefauditutshjhssh.png

5 لاکھ روپے بینک بیلنس والے اکائونٹ ہولڈرز کی تعداد 94 فیصد کے قریب : ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک

بینک دیوالیہ ہونے کی صورت میں کسی بھی شہری کے اکائونٹ میں موجود رقم میں سے صرف 5 لاکھ روپے تک جمع رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آج سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی بینک کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں بینک اکائونٹ رکھنے والے تمام صارفین کی جمع شدہ رقم کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہوتا۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی بینک کے ڈیفالٹ ہونے ، ڈوب جانے یا ناکام ہونے کی صورت میں صارف کی طرف سے جمع کروائی گئی رقوم کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ بینکوں میں صارفین (اکائونٹ ہولڈرز) کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ صارفین کی بینکوں میں جمع شدہ رقم میں سے صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ بینکوں میں 5 لاکھ روپے جمع کروانے والے صارفین (اکائونٹ ہولڈرز) کی تعداد 94 فیصد کے قریب ہے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ بینک بیلنس صارفین (اکائونٹ ہولڈرز) کی تعداد صرف 6 فیصد کے قریب ہے ۔

انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کسی بھی بینک کے ڈیفالٹ کرنے کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک کی رقم جمع کروانے والے صارفین (اکائونٹ ہولڈرز) کو ادائیگی ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو ہر سال بینکوں سے سبسکرپشن فیس وصول کرتا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی طرف سے بینک ڈیپازٹس 26 ٹریلین تک بڑھانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک ڈیپازٹس میں اضافہ ہونے کے بجائے اگر اس پیسے کو کاروبار میں لگایا جاتا، سٹاک مارکیٹ میں جاتا تو عوام کو روزگار کے مواقع ملتے جو ملک کے لیے بہتر ہوتا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا جاتا ہے جس سے 7سو ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور شرح سود بڑھانے کی وجہ سے بینک ڈیپازٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں انسانی جان کو تحفظ حاصل نہیں ہے تم پیسوں کو رو رہے ہو
 

Back
Top