بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے غلط بیانی کی؟سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے


ikah1ih2h334.jpg

گزشتہ روز بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کی، انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو مظاہرے، دیگر معاملات پر معلومات فراہم کی، بانی کو کچھ پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔ عمران خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہداء کا بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں، ہم سنگجانی میں تھے یا جہاں بھی تھے گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ڈی چوک آنا مقصد نہیں تھا، نہ پارٹی رہنماؤں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا گیا، لوگ صرف شہادتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے سنگجانی اور ڈی چوک کی بات کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کی اس ہومیو پیتھک پریس کانفرنس پر سوالات اٹھنے لگے، حسنین رفیق نے ردعمل دیا کہ عمران خان سے وہ تمام لوگ آج ملکر آئے ہیں جو ڈی چوک کے لیے نکلے ہی نہیں انھوں نے خاک سچ بتانا تھا عمران خان کو
https://twitter.com/x/status/1863539279315505297
سید ذیشان عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے مشن کے سب سے بڑے دشمن اسی کے اپنے ساتھی ہیں ، یہ لوگ آہستہ آہستہ عوام کا اعتماد اور اُمید دونوں ختم کرتے جا رہے ہی
https://twitter.com/x/status/1863571749016572352
صبیح کاظمی نے تبصرہ کیا کہ جس عمران خان کو ہم جانتے ہیں وہ بھی ایسا بیان نہیں دے سکتا جو ابھہ بیرسٹر صاحب فرما رہیں ہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1863544556299702355
سحرش مان نے طنز کیا کہ بیرسٹر گوہر فرما رہے ہیں خان صاحب نے کہا ہے سب اچھا ہے ۔ ایسے ملاقاتی رہے توحکومت کے لئے ستے خیراں
https://twitter.com/x/status/1863538445525651812
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کے ساتھ وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والا چشمے پہنے علی محمد خان بھی تھا جو ہاتھ میں تسبیح لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے کہ درود پاک پڑھ کر جھوٹ بولا جائے
https://twitter.com/x/status/1863550023616565433
جمیل فاروقی نے ردعمل دیا کہ بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی میں حیثیت ہی کیا ہے ؟ ڈھنگ سے ایک سوال کا جواب تو دے نہیں پاتا ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کو حقائق کا پتہ ہی نہیں کہ کیا کچھ اب تک ہوچکا ہے
https://twitter.com/x/status/1863547240398106947
ثمینہ پاشا نے تبصرہ کیا کہ جس عمران خان نے ایک شہباز گل پر تشدد کے اوپر اتنا سخت موقف لیا، پوری ریلی نکالی ، خود لیڈ کیا اور الٹا اپنے اوپر دس اور مقدمے بنوا لئے وہ کارکنوں کی شہادت اور بر بریت کے واقعے پر ایساہومیو پیتھک ردعمل دے بات کچھ ہضم نہیں ہوتی
https://twitter.com/x/status/1863564068709367834
مقدس فاروق اعوان نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے کیا سوچ کر بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنایا ؟
https://twitter.com/x/status/1863564890105160055
صدیق جان نے تبصرہ کیا کہ عمران خان سے آج تمام وہ رہنما ملے ہیں ،جن میں سے کوئی ایک بھی ڈی چوک نہیں پہنچا تھا ،بلکہ ڈی چوک کے لیے نکلا ہی نہیں تھا کیونکہ یہ سب تو 24 نومبر کی فائنل کال کے ہی خلاف تھے ،انہوں نے اصل حقائق خان کو بتائے بھی نہیں ہوں گے ، پریس کانفرنس سے صاف پتا چل رہا ہے کہ کیسی رپورٹ اندر دی گئی ہے ، اسی لیے اخبار بند کیا گیا تھا کہ جو یہ جا کر بتائیں ،خان کو وہی سچ لگے دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ملنے والوں کا نام بھی کسی ایف آئی آر میں نہیں ہے
https://twitter.com/x/status/1863538132974534745
انورلودھی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سگی بہنوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن بیرسٹر گوہر کو کھلی اجازت ہے، جب چاہتے ہیں ملتے ہیں.. اسکے پیچھے کیا منطق ہے؟
https://twitter.com/x/status/1863573415052943718
محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آج کی پریس کانفرنس کافی مشکوک ہے۔پنجاب جہاں سے لوگ نہیں نکلے،وہاں کے اراکین کو شاباش دلوائی،خود ڈی چوک نہ آنے کے سوال کو تفرقہ قرار دیا اور کہاں وہاں جانا کوئی مقصد نہ تھا۔ ورکرز کی عیادت کے لیے ہسپتال نہ آنے کے سوال پر کہاں ہم مصروف تھے،گولی چلانے والوں پر بھی موقف نہیں دیا۔اہم بات یہ بھی کہ بیرسڑ گوہر چئیرمین ہیں ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے اور عمران خان سمیت دیگر تمام قیادت ہر پرچے میں نامزد ہے۔
https://twitter.com/x/status/1863555174985261162
 

ocean5

Minister (2k+ posts)
Banaya tou ache neyat say tha, magar bhiai lougown na iss hall main pohnchaya hay.
PLS BE CAREFUL BRO YAY SUB MISINFORMATION HAY TO BE QUITE HONEST THEY CONTROLL THE MEDIA AND ITS VERY DIFFICULT FOR THEM.YOU KNOW THERE IS WORD PHONK PHONK KER QADAM RAKHNA.THEY NEED TO BE VERY CAREFUL.ALTHOUGH SOME OF THEM COMPROMISED BUT NOT FULLY.INSHA ALLAH STILL I GOT EMAAN AND CONFICTION THAT THIS DAY OF DARKNESS WILL END INSHA ALLAH
 

Back
Top