
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان کو تحریک انصاف کا چئیرمین نامزد کرنے پر ن لیگ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ ایک وکیل کو چئیرمین پی ٹی آئی نامزد ککے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک خودغرض اور خودپرست شخص ہے۔
خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہ اکہ عمران خان کا تحریک انصاف کے ایک وکیل کو چیئرمین بنانا ساری پارٹی کی سیاسی قیادت پہ عدم اعتماد ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری عمر اس نے اپنے ساتھیوں کو حقیر جانا ھے اور اسکی درجنوں مثالیں تحریک انصاف کی نام نہاد جدوجہد میں ملیں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسوقت جب عمران خان جیل میں ھے اسے یہ بھی خوف ھے کہ پارٹی پہ قبضہ نہ ھو جاۓ۔ یہاں تک کے وہ بیگم صاحبہ پہ بھی اعتبار کا رسک نہیں لے سکتا۔ اپنے تعلق کی بیک گراؤنڈ اسکے سامنے ھے۔
انکا کہنا تھا کہ دولت اور اقتدار دونوں میں اعتبار بہت مشکل ھوتا ھے۔ اور جب فریقین کا ماضی اس سلسلہ میں مشتبہ بھی ھو۔
https://twitter.com/x/status/1730034601542754661
مائزہ حمید نے ردعمل دیا کہ ایک کمزور ، سیاسی نومولود اور اپنے ذاتی وکیل کو اپنا جانشین بنا کر عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ایک خودغرض اور خود پرست شخص ہے ۔۔ اسکا سب کچھ اپنے گرد ہی گھومتا ہے وہ کسی پے بھی اعتبار نہیں کرتا ۔۔امید ہے اس با ر پی ٹی آئی کا مخلص ورکر یہ فیصلہ قبول نہیں کرے گی ۔۔
https://twitter.com/x/status/1730068931644162323
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barii1h121.jpg