
آج عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت ہوئی لیکن عمران خان کی فیملی کے لوگوں کو نہیں جانے دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان سے بیرسٹر گوہر، علی محمد خان نے ملاقات کی جو ڈی چوک احتجاج کے دوران نظر نہیں آئے جبکہ فیصل چوہدری اور علی ظفر کو عمران خان کا وکیل ہونیکی وجہ سے ملاقات کی اجازت مل سکی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران سب کو جانے دیا لیکن فیملی کو جانے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں 5 گھنٹے سے اڈیالہ کے باہر موجود ہوں، وکلاء اور میڈیا کو اندر جانے دیا ہے، لیکن فیملی کو اجازت نہیں ملی۔ اُن کو یہی فکر ہورہی ہے کہ میں باہر آکر خان صاحب کا پیغام نہ دے دوں۔
https://twitter.com/x/status/1863559987278078458
عمران افضل راجہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیاستدان بنے وکلا اور علی محمد خان کو عمران خان سے ملنے دیا گیا، بہنیں نہ مل سکیں
انہوں نے مزید کہا کہ “جیل ٹرائل کے نام پر خفیہ ٹرائل چلا کر دنیا کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیںورنہ کہاں ہوتا ہے کہ ٹرائل پر فیملی کو نہیں جانے دیا جائے؟موجودہ ٹرائل دراصل ملٹری ٹرائل ہی ہے جہاں جج سے لے کر اٹارنیز اور گواہان تک مینیج کیے ہوئے ہیںسب فراڈ چل رہا ہے”۔
https://twitter.com/x/status/1863561850111000997
شفقت علی نے کہا کہ علیمہ خان کو ملاقات سے روک کر باہر کی اصل صورتحال اندر اور اندر کی اصل صورتحال باہر آنے سے روکا گیا ہے جانے والے بھوتیے تھے اس لئے انہیں سمجھا بجھا کر بھیجا گیا وہ رٹو طوطے ہیں
https://twitter.com/x/status/1863567117687169454
صدیق جان کا کہنا تھا کہ بہنیں پانچ گھنٹے باہر کھڑی رہیں لیکن نہیں ملنے دیا گیا ،بیرسٹر گوہر کو پورے پروٹوکول سے اڈیالہ کے اندر لے جایا گیا
https://twitter.com/x/status/1863542577410044271
https://twitter.com/x/status/1863536367562825955
https://twitter.com/x/status/1863538132974534745
https://twitter.com/x/status/1863545504258314616
https://twitter.com/x/status/1863559987278078458
https://twitter.com/x/status/1863541005389025297
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barrish123.jpg
Last edited by a moderator: