بیان کو غلط رپورٹ کیا جارہا ہے،ملک دیوالیہ ہونے کے بیان پر شبرزیدی کی وضاحت

shabbr-clarification-1123jj3j3.jpg


ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہمدرد یونیورسٹی میں دیئے گئے میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے اس مسلسل کرنٹ اکاونٹ اور مالیاتی خسارے کے ساتھ دیوالیہ پن اور پریشانی کے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آدھے گھنٹے کی پریزنٹیشن تھی۔ صرف تین منٹ کا کلپ چلا کر اپنا مطلب پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1471356568046379011
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جو کہا وہ ایک بنیاد اور یقین کے ساتھ تھا۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پوری تقریر سننی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1471358746018435075
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز رہنے والے شبر زیدی نے ہمدرد یونیورسٹی کی ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے، یہ غلط بات ہے کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے۔

وائرل ہونے والے کلپ میں انہوں نے کہا کہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔

 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Definitely Munawar Khan. I always agree with well defined lines.
But with all of the interactions from last few years. You should not take the my right away for loving you as a brother. You have deep respect in my heart Sir.

The fact that you believe there is no one corrupt in People's party & N-League doesn't let me have similar feelings. But hopefully someday.
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
The fact that you believe there is no one corrupt in People's party & N-League doesn't let me have similar feelings. But hopefully someday.
چلو آج نسوا نہ سہی کسی اور نہ کسی چیز کا تیز اثر ضرور ہے - آج طبعیت آسمانی آسمانی سی ہے
?
 

Back
Top