Opening note: Whatever I am going to write in this thread is with Inquisitive Intent. Not as a final information. I want myself and this nation to be informed what caused the dismissal of Shabber Zedi from the position chairman FBR when he was successfully doing everything he was assigned.
یہ سمندری مخلوق شبر زیدی کل سے عمران خان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے - اس نے جو کچھ کہا ہے وہ باتیں اس وقت کی جاتی ہیں جب انگل آلا امپائر - اپنی انگل کھڑی کرنے کے متعلق سوچنے لگے -- عمران خان کی ذات صفات اور عقل شریف پر آج کل بے شمار حملے ہو رہے ہیں جن کو کوئی بھی عاقل اور دانشمند ماننے کو تیار نہیں - لیکن ان حملوں کی شدت بتا رہی ہے کہ یہ حملے کوئی کروا رہا ہے - اور یہ وہی کوئی کروا رہا ہے جس کے وقتی احداف ہوتے ہیں اس کو ان حملوں کی حقیقت اور ان کے دور رس نتائج کی کوئی فکر نہیں ہوتی
یہ بات تو اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ خان جی کا نالائقی کے علاوہ کوئی قصور نہیں - اقتدار کے شوق یا ہوس نے موصوف سے وہ کچھ کروایا جس کی ان سے بلکل توقع نہ تھی - سیاست کے دشت میں پڑے ہر گندے پتھر کو موصوف نے ہیرا سمجھا کر اٹھایا اور اپنی بیڑی ان بھاری پتھروں سے بھر کر موصوف سمندر میں اتر گئے - اس کا جو نتیجہ نکلنا تھا اس پر قارئین کا وقت برباد نہیں کرنا چاھتا
حاصل بات یہ ہے کہ خان صاحب نے اقتدار میں آنے کے بعد والی ساری ذلالتیں دیکھ لی ہیں - اب اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد والی ذلالتوں کا طوفان آنا ہے - ان ذلالتوں میں سے ایک کا نام ہے "مجرمانہ خاموشی" جو موصوف اختیار کرنے پر آج مجبور ہیں
ان خاموشیوں میں سے ایک خاموشی اس سمندری مخلوق شبر زیدی کا نوکری سے نکلنا بھی ہے - یہ ایک پراسرار سی بات ہے جو آج تک نہیں کھلی اور اس پر مٹی پر ھوئی ہے - اس نے کوئی ایسا کرتوت ضرور کیا ہے جس پر خان صاحب کو بہت غصہ آیا اور انہوں نے اس کو گھر کی راہ دکھائی
یہ موصوف کراچی سٹاک ایکسچینج میں بروکروں کے نمائندہ ہیں - ان کے ایف بی آر کے چیئرمین بننے پر لڈیاں بھی انہی بروکروں نے ڈالی تھیں - ان موصوف کے اقتدار میں گھسنے کے فورا بعد حکومت کو ڈوبی ہوئی سٹاک مارکیٹ کو اٹھانے کی ضررت محسوس ہوئی - اور حکومت نے این آئ ٹی میں پڑے بیچارے پنشنروں کے بیس ارب روپے پر جوا کھیلنے کی سوچی
اس خبر کو میں پہلے دن سے فالو کر رہا تھا اور اس پر میں نے دو تین تھریڈ بھی اس فورم پر ڈالے تھے - میرے ہر تھریڈ پر سواۓ گالم گلوچ کے کچھ اور نہیں ہوتا - سو ان کے ساتھ بھی یہی ہوا - لگتا ہے اب یہ پیسہ ڈوب چکا ہے - ایک خبر یہ آئ تھی کہ یہ سارا پیسہ شبر زیدی کے دوست بروکروں کی جیبوں میں جا چکا ہے - میرا ایک تھریڈ اس پر بھی تھا -اب مجھے وہ خبر نہیں مل رھی - اس خبر کو گول کر دیا گیا اور اس کے تین چار مہینے بعد اپنی تمام تر کامیابیوں کے باوجود شبر زیدی صاحب گھر کو سدھار دیے گئے - ان کا گھر جانا کسی پرسرار بیماری کی وجہ سے بتایا گیا - پھر کہا گیا کہ ایف بی آر کا نام تبدیل نہیں کیا گیا جس سے یہ مچھاں آلی دلہن ناراض ہو گئی - پتا نہیں کیا ہوا
اگر میرا لکھا سب بیکار ہے تو پھر بھی سوال یہ ہے کہ وہ ٢٠ ارب کہاں ہے اور اس مچھاں آلی دلہن کو مائکے کیوں بھیجا گیا
اور اگر میرا خدشہ درست ہے تو خان جی سے کوئی کہے کہ اس مچھاں آلی دلہن کو پکڑے اور غریب پنشنروں کا پیسہ حرام کرنے کا اعتراف ضرور کر لیں - کہیں یہ نہ ہو کہ کل کوئی آپ ہے ساتھ کوئی "حصہ بقدر جسہ" جوڑ دے - کیوں کہ اقتدار سے باہر ہونے کے بعد والی ذلالتوں میں یہ سب سے بڑی ذلالت ہے - اور اپ کا تو اپنے ہی کھودے ہوے گڑھوں میں گرنے کا وسيع تجربہ ہے حضور